"بارگاہ پاک میں پہنچے ثنا کرتے ہوئے ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حفیظ تائب ==== {{نعت}} ==== بارگاہ پاک میں پہنچے ثنا کرتے ہوئے مدعا پایا ہے عرض مدع...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{#seo:
|title=حفیظ تائب بارگاہ پاک میں پہنچے ثنا کرتے ہوئے
|keywords=حفیظ تائب، نعت ، نعت گوئی، نعت خوانی ، نعتیہ شاعری ، نعت رسول، Naat, Hafeez Taib
|description=بارگاہ پاک میں پہنچے ثنا کرتے ہوئے ۔ حفیظ تائب ۔ نعت کے انسائیکلو پیڈیا "نعت  کائنات" پر حفیظ تائب  اور دیگر بے شمار  شعراء  اور نعت خوانوں کے حالات زندگی اور ان کے کلام  ۔ 
}}
 


شاعر: [[حفیظ تائب]]
شاعر: [[حفیظ تائب]]

حالیہ نسخہ بمطابق 21:00، 30 ستمبر 2017ء


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بارگاہ پاک میں پہنچے ثنا کرتے ہوئے

مدعا پایا ہے عرض مدعا کرتے ہوئے


بے نیاز نعمت کون و مکاں ہوتے گئے

کوچہ سلطان عالم میں صدا کرتے ہوئے


دیدہ و دل میں گل جلوہ سمٹتے ہیں کہاں

کب یہ صورت سامنے تھی التجا کرتے ہوئے


کب مجھے تھی جاں کی پرواہ ، کب مجھے تھا سر کا ہوش

سجدہ شکر ان کی مسجد میں ادا کرتے ہوئے


کوئی آنے جانے والا ہر گھڑی نظروں میں تھا

کھوئے یو نظارہ غار حرا کرتے ہوئے


لوگ چمکاتے چلے جائیں گے اپنے روز و شب

اسوہ سرکارﷺ سے کسب ضیاء کرتے ہوئے


رمز ہستی ، راز فطرت، سر ذات و کائنات

ہر خبر پائی تلاش مصطفی کرتے ہوئے


التفات سید سادات کب محدود ہے

وسعت دامن بھی دیتے ہیں عطا کرتے ہوئے


تھام کر دامن کو ان کے بے محاہا رو دیا

میں کہ گھبراتا تھا ان کا سامنا کرتے ہوئے