اے شہنشاہ مدینہ الصلوۃ والسلام ۔ جمیل الرحمن رضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:32، 7 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر: جمیل الرحمن رضوی ==== {{نعت}} ==== اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسل...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: جمیل الرحمن رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام

زینتِ ورش مُعلّی الصلوۃ والسلام


ربِ ہب لی اُمّتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے

حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوۃ والسلام


دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں اُن پر درود

کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوۃ والسلام


مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود

ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام


بُت شِکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بُت گر گئے

جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوۃ والسلام


سر جُھکا کر با ادب عشقِ رسول اللہ میں

کہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوۃ والسلام


غنچے چٹکے پھول مہکے چہچائیں بُلبلیں

گُل کھلا باغِ اُحد کا الصلوۃ والسلام


میں وہ سُنی ہوں جمیل قادری مرنے کے بعد

میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام