"اے شہنشاہ مدینہ الصلوۃ والسلام ۔ جمیل الرحمن رضوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 53: سطر 53:


[http://www.naatview.com/ay-shahenshah-e-madina-assalat-o-wassalam-kamran-qadri/ | کامران قادری کی آواز میں]
[http://www.naatview.com/ay-shahenshah-e-madina-assalat-o-wassalam-kamran-qadri/ | کامران قادری کی آواز میں]
[http://www.naatview.com/ay-shahenshah-e-madina-assalat-o-wassalam-owais-raza/ | اویس رضا قادری کی آواز میں]

نسخہ بمطابق 07:12، 5 ستمبر 2017ء


شاعر: جمیل الرحمن رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام

زینتِ ورش مُعلّی الصلوۃ والسلام


ربِ ہب لی اُمّتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے

حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوۃ والسلام


دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں اُن پر درود

کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوۃ والسلام


مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود

ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام


بُت شِکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بُت گر گئے

جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوۃ والسلام


سر جُھکا کر با ادب عشقِ رسول اللہ میں

کہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوۃ والسلام


غنچے چٹکے پھول مہکے چہچائیں بُلبلیں

گُل کھلا باغِ اُحد کا الصلوۃ والسلام


میں وہ سُنی ہوں جمیل قادری مرنے کے بعد

میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام

نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

| مشتاق قادری اتاری کی آواز میں

| کامران قادری کی آواز میں

| اویس رضا قادری کی آواز میں