"اے خاورحجاز کے رخشندہ آفتاب ۔ ظفر علی خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


شاعر: [[ ظفر علی خاں]]
شاعر: [[ ظفر علی خان]]


==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====
==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====

نسخہ بمطابق 06:44، 30 جون 2017ء


شاعر: ظفر علی خان

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

اے خاور حجاز کے رخشندہ آفتاب

صبح ازل ہے تیری تجلی سے فیض یاب


زینت ازل کی ہے تو ہے رونق ابد کی تو

دونوں میں جلوہ ریز ہے تیرا ہی رنگ و آب


چوما ہے قدسیوں نے تیرے آستانے کو

تھامی ہے آسمان نے جھک کر تیری رکاب


شایاں ہے تجھ کو سرور کونین کا لقب

نازاں ہے تجھ پہ رحمت داریں کا خطاب


برسا ہے شرق و غرب پہ ابر کرم تیرا

آدم کی نسل پر تیرے احسان ہیں بے حساب


پیدا ہوئی نہ تیری مواخات کی نظیر

لایا نہ کوئی ےتیری مساوات کا جواب


خیر البشر ہے تو، تو ہے خیر الامم وہ قوم

جس کو ہے تیری ذات گرامی سے انتساب


یثرب کے سبز پودے سے باہر نکال کر

دونوں دعا کے ہاتھ بصد کرب و اضطراب


دنیا کے گوشے گوشے میں ہے گرچہ آج کل

امت تیری رہین ستم ہائے بے حساب


حق سے یہ عرض کر کہ تیرے ناسزا غلام

عقبی میں سرخرو ہوں تو دنیا میں کامیاب


مزید دیکھیے

ظفر علی خاں