"اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہ ۔ جگر مراد آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 2: سطر 2:


[[زمرہ : ادبی نعتیں ]]
[[زمرہ : ادبی نعتیں ]]
[[ زمرہ: نعت آباد ]]
شاعر: [[جگر مراد آبادی]]
شاعر: [[جگر مراد آبادی]]



حالیہ نسخہ بمطابق 19:43، 30 جنوری 2018ء

شاعر: جگر مراد آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہﷺ

ہاں کوئی نظر رحمت سلطان مدینہﷺ


تو صبح ازل آئینہ حسن ازل بھی

اے صل علی صورت سلطان مدینہﷺ


اے خاک مدینہ تری گلیوں کے تصدق

تو خلد ہے تو جنت سلطان مدینہﷺ


ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم

شاہوں سے سوا سطوت سلطان مدینہﷺ


اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروف عبادت

دیکھوں میں در دولت سلطان مدینہﷺ


کونین کا غم، یاد خدا، درد شفاعت

دولت ہے یہی دولت سلطان مدینہﷺ


اس امت عاصی سے نہ منہ پھیر خدا یا

نازک ہے بہت غیرت سلطان مدینہﷺ


اے جان بلب آمدہ، ہشیار، خبردار

وہ سامنے ہیں حضرت سلطان مدینہﷺ


کچھ اور نہیں کام جگر مجھ کو کسی سے

کافی ہے بس اک نسبت سلطان مدینہﷺ