اکبر شاہ وارثی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:03، 16 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبی{{ص}}==== اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبی{{ص}} وہ نبی کون امت ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبیﷺ

اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبیﷺ

وہ نبی کون امت کا پیارا نبی


بلبلوں نے جو دیکھی ملاحت تری

گل کو صدقے میں تجھ پر اتارا نبی


تم ہو وہ حسن والے کہ اللہ نے

اپنا محبوب کہہ کر پکارا نبیﷺ


اور نبیوں کو مخصوص تھیں امتیں

ہر در عالم کا بادی ہمارا نبیﷺ


آج یوسف بھی ان کی غلامی میں ہے

تم نے دیکھا زلیخا ہمارا نبیﷺ


ہے شفاعت کے سہرے کی سر پہ پھبن

آج دولہا بنا ہے ہمارا نبیﷺ


بحر عصیاں کے گرداب میں ناو ہے

ڈوبا ڈوبا مجھے دو سہارا نبیﷺ


کوچ اکبر کا جس وقت دنیا سے ہو

لب پہ جاری ہو کلمہ تمہارا نبیﷺ


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی