اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:39، 19 جولائی 2022ء از 49.32.223.114 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شکیل اعظمی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے

آنکھ موندوں تو مدینے کی زیارت ہو جائے


خواب میں دیکھوں کہ ہوں گنبد_ خضرا کے قریب

صبح اٹھوں تو وہی خواب حقیقت ہو جائے


نام لکھوں تو محمد لکھوں اللہ کے بعد

فرض کے ساتھ مکمل مری سنت ہو جائے


ساری دنیا میں یہ مشہور تھی آقا کی ادا

جو انھیں سونپ دو وہ چیز امانت ہو جائے


گھرتلک لاؤ محمد کی بتائی ہوئی راہ

زندگی ایسے گزارو کہ عبادت ہو جائے