اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:10، 16 جولائی 2022ء از 157.33.84.134 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: شکیل اعظمی بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شکیل اعظمی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے

آنکھ موندوں تو مدینے کی زیارت ہو جائے


خواب میں دیکھو کہ ہوں گنبد_ خضرا کے قریب

صبح اٹھوں تو وہی خواب حقیقت ہو جائے


نام لکھوں تو محمد لکھوں اللہ کے بعد

فرض کے ساتھ مکمل مری سنت ہو جائے


ساری دنیا میں یہ مشہور تھی آقا کی ادا

جو انھیں سونپ دو وہ چیز امانت ہو جائے


گھرتلک لاؤ محمد کی بتائی ہوئی راہ

زندگی ایسے گزارو کہ عبادت ہو جائے