اپنی رحمت کے سمندر میں اتر جانے دے ۔ مظفر وارثی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:13، 11 اگست 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر: مظفر وارثی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اپنی رحمت کے سمندر میں اتر جانے دے
بے ٹھکانہ ہوں ازل سے مجھے گھر جانے دے
سوئے بطحہ لئے جاتی ہے ہوائے بطحہ
بوئے دنیا مجھے گمراہ نہ کر جانے دے
خواہش ذات بہت ساتھ دیا ہے تیرا
اب جدھر میرے محمدﷺ ہیں ادھر جانے دے
موت پر میرے شہیدوں کو بھی رشک آتا ہے
اپنے قدموں سے لپٹ کر مجھے مرجانے دے
روک رضواں نہ مظفر کو درِ جنت پر
یہ محمدﷺ کا ہے منظورِ نظر جانے دے