اُنگلی پہ جن کی گھوم رہے ہیں یہ شش جہات (ساجدؔ امروہوی)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:08، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: ساجدؔ امروہوی، یوپی) ﷺ اُنگلی پہ جن کی گھوم رہے ہیں یہ شش جہات وہ بوریہ نش...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: ساجدؔ امروہوی، یوپی)


اُنگلی پہ جن کی گھوم رہے ہیں یہ شش جہات

وہ بوریہ نشیں ہیں شہنشاہِ کائنات

دن ان کے رخ کا عکس تو ہے عکسِ زُلف رات

اور سارے عطر اُن کے پسینے کی ہیں زکات

بر حالِ زار من، بفگن بہرِ پنجتن

اک چشم التفات بس اک چشم ِ التفات

اُن کی مثال ان کی نظیر ان کا ہم شبیہ

ممکن نہیں ملے کوئی تا حدِ ممکنات

مل جائے اُن کا در تو یہ فوراً برس پڑے

ٹھہری ہوئی پلکوں پہ اشکوں کی اک برات

محو کرم وہ رہتے ہیں ہر لمحہ ہر گھڑی

درکار کب ہیں اُن کو کرم کے محرکات

ہم چاہتے ہیں بس وہی محو کرم رہیں

ہم سے بھی تو ہیں اُن کو بہت سی توقعات

وہ چاہتے ہیں اُن کے طریقے پہ ہم چلیں

ہم کو عزیز رہتی ہیں بس اپنی خواہشات

لب ہائے گلفشانِ نبی جب کریں

کلام سُنیے بگوش ہوش تو ہر بات میں ہے بات

ساجدؔ برائے حفظِ شریعت اُٹھیں قدم

دیں کے نہ کام آے تو کس کام کی حیات


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png