امید کرم ہے مجھے سرکار زیادہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:50، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم



امیدِ کرم ہے مجھے سرکار زیادہ

ہے میرے گناہوں کا بھی انبار زیادہ


ہر نعت مری نور کے پرتو سے ہو روشن

توفیق عطا ہو مجھے ہربار زیادہ


میں عشقِ محمد میں ہوا جب سے گرفتار

اب جان ہی پیاری ہے نہ گھربار زیادہ


ہر سانس ہو ا نوارِ نبی پاک سے روشن

ہر گام ہو لطفِ شہِ ابرار زیادہ


حسنین کا صدقہ ہو عطا شاہِ مدینہ

ہوتی ہی رہے مدحتِ اطہار زیادہ


اخلاص عطا ہو، مجھے اخلاص عطا ہو

توصیف کو یہ وصف ہے درکار زیادہ


میں جُبّہ و دستار و قبا کا نہیں منکر

بس پیشِ نظر رہتا ہے کردار زیادہ


مجید اختر