امید کرم ہے مجھے سرکار زیادہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:47، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم امیدِ کرم ہے مجھے سرکار زیادہ ہے میرے گناہوں کا بھی انبار زیادہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

امیدِ کرم ہے مجھے سرکار زیادہ ہے میرے گناہوں کا بھی انبار زیادہ

ہر نعت مری نور کے پرتو سے ہو روشن توفیق عطا ہو مجھے ہربار زیادہ

میں عشقِ محمد میں ہوا جب سے گرفتار اب جان ہی پیاری ہے نہ گھربار زیادہ

ہر سانس ہو ا نوارِ نبی پاک سے روشن ہر گام ہو لطفِ شہِ ابرار زیادہ

حسنین کا صدقہ ہو عطا شاہِ مدینہ ہوتی ہی رہے مدحتِ اطہار زیادہ

اخلاص عطا ہو، مجھے اخلاص عطا ہو توصیف کو یہ وصف ہے درکار زیادہ

میں جُبّہ و دستار و قبا کا نہیں منکر بس پیشِ نظر رہتا ہے کردار زیادہ

مجید اختر