"امریکہ میں ایک محفل میلاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
__TOC__
==شاعر ==


==شاعر ==


[[مجید اختر ]]
[[ مجید اختر ]]


==نظم ==
==نظم ==
__TOC__


ایک ہوٹل کے روشن وسیع ہال میں
ایک ہوٹل کے روشن وسیع ہال میں

نسخہ بمطابق 02:48، 22 دسمبر 2016ء

شاعر

مجید اختر

نظم


ایک ہوٹل کے روشن وسیع ہال میں

عید۔ میلاد کے سلسلے میں جمع

پاک و ہند کے معزز، امریکی شہری

طبیب و مھندس ، فنکار و تاجر

اور ان کی حسیں، مائل بہ فربہی،

زرق برق ملبوس میں ، زیوروں سے لدی بیگمیں

ساتھ ہی لاڈلی نیم انگریز سی بیٹیاں

ڈیم اٹ ماما ۔۔۔ یہ ہم کہاں آگئے

اور بہر۔ صدارت ہیں اسٹیج پر

جلوہ افروز عیسیٰ علی دھامجی

سیٹھ عیسیٰ علی جی کے چاروں طرف

ہیں خوشامد کے شیرے میں لتھڑے ہوئے

کچھ علمائے دیں

ایک ان میں ، عیسیٰ علی دھامجی کی بیگم زبیدہ کو تعویذ لکھ کر

عطا کر رہا ہے دعاؤں کے ساتھ

کثرت۔ مال کی ، نیک اولاد کی

مرد بیزار سے، اور انکی بنی اور ٹھنی بیگمیں کچھ پرشان سی

اور کچھ نوجواں ، لڑکے اور لڑکیاں

اپنے سیل فونز پر ٹیکسٹ کرتے ہوئے

کچھ خواتین اپنی ہی گھاتوں میں ، فیشن کی باتوں میں گُم

چھوٹے بچے ہیں لابی میں کھیلوں میں گُم

اور اسٹیج پر ، فن۔ تقریر کے ہیں دھواں دھار سے سلسلے

ذکر ، خیرالبشر کی مدارات کا

بین۔ احمر و اسود مساوات کا

شوق۔ عشق۔ نبی ، زور۔ تقریر پر منحصر

سوچ کے دائرے منتشر

کھانا لگنے کے سب منتظر

بعد۔ بسیار و بعد۔ سلام و دعا

جس کے تھے منتظر ، وہ ساعت۔ جاں فزا آگئی

کھانا لگنے کی بھی اطلاع ۔ ۔ ۔ ۔ آگئی

کتنے ہونٹوں پہ یا مرحبا ، السّلام آگیا

خوشبوؤں سے مہکتا طعام آگیا

اُمّتوں کے تعیّش کا عین۔ شباب

قورمہ ، مرغیاں اور بہاری کباب

ایک دروازے سے ایک حبشی نژاد ، حمزہ علی

جس کے اجداد کے بازوؤں پہ کُھدے غلامی کے داغ

اس کے رُخ سے عیاں

کتنی نسلوں کا خوف و تردّد ،جھجھک اس جبیں پہ رقم

آنکھیں حیران سی اور کاندھوں میں خم

اس کے چہرے کی وحشت میں کتنے ہی رنگ

اپنے ہاتھوں میں جشن۔ میلاد کا اک فلائر لئے

محفل۔ پاک میں آگیا

لاڈلی بیٹیاں، ناز وانداز سے اک طرف ہوگئیں

بیگموں کی جبینوں پہ بل پڑگئے

سارے آسودہ لوگوں کی پیشانیوں پر شکن پڑ گئی

بھائی چارہ ہوا میں معلّق ہوا

اور حمزہ علی

کچھ پریشان سا اور جھجھکتا ہوا

زرپرستوں کی محفل میں مثل۔ بلال ، بہر۔ عشق۔ نبی

اپنی رنگت و سنگت کو بھولے ہوئے

اک طرف ہے گنہ گار و مجرم کی صورت کھڑا

محفل۔ پاک میں

ذکر ، خیر البشر کی مدارات کا

اور حمزہ علی

عمدہ کھانوں میں کنکر مساوات کا

مجید اختر

لغت

مھندس : انجینئیر

ڈیم اٹ ماما:انگریزی زبان میں نا پسندیدگی کا اظہار

فلائر :کاغذی اشتہار

ٹیکسٹ کرتے ہوئے : پیغام بھیجتے ہوئے

بین۔ احمر و اسود: سرخ وسیاہ کے درمیان

حبشی نژاد : حبشی نسل کا

واپسی کے ربط

مجید اختر

محفل میلاد