الٰہی بخش دے یوں دل کو جستجوئے رسول ۔ سید وحید القادری عارف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: وحید القادری عارف

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

الٰہی بخش دے یوں دل کو جستجوئے رسول

کہ ہر گھڑی ہو تصور میں میرے روئے رسول


کشاں کشاں لئے جاتی ہے مجھ کو سوئے رسول

ملانے خاکِ مدینہ میں آرزوئے رسول


کرم سے اپنے بلاتے ہیں مجھ کو طیبہ میں

وگرنہ مجھ سا گنہگار اور کوئے رسول


نثار کیوں نہ ہو دل ہر گلی پہ طیبہ کی

مہک رہی ہے لئے خود میں مشکبوئے رسول


خدا کرے یہی سامانِ مغفرت ہوجائیں

رواں ہیں اشکِ ندامت جو روبروئے رسول


یہ عشق خود انہیں جنّت میں لے گیا ہوگا

کفن میں لے گئے جو اپنے ساتھ موئے رسول


برائے بخششِ امّت وہ گریہ و زاری

یہ انتہائے کرم ہے کہ شست و شوئے رسول


میں بھول جاؤں گا کیا شئی ہے تشنگی عارفؔ

عطا پہ حشر میں مائل جو ہو سبوئے رسول


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پچھلا کلام | اگلا کلام | وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ