اقبال ارشد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Iqbal Arshad.jpg

اقبال ارشد 22 اکتوبر 1943ءکو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ ہجرت کرکے ملتان آگئے۔ابتدائی تعلیم ملتان ہی سے حاصل کی۔پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔اقبال ارشد واپڈا کے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی کے محکمہ میں بھی ملازم رہے۔ انہوں نے ملتان اور لاہور میں واپڈا کے پی آر او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اقبال ارشد نے پسند کی شادی کی تھی۔اقبال ارشد نے غزل کے علاوہ شاعری کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی۔ وہ شاعری کی صنف خماسی کے بانی بھی ہیں۔ان کے شعری مجموعوں میں ”نظرانداز“، ”فصیل و پرچم“، ”منزل کی تلاش“، ”نوبہار“، ”سرمایہ حیات“، ”خماسی“، ”آبشار“، ”چاندنی کی جھیل“، ”بادلوں کے تلے“، ”کہکشاں کے درمیاں“ اور ” دکھوں کا آخری موسم“شامل ہیں۔چار ستمبر 2018کو ان کا ملتان میں انتقال ہوا