افضل فقیر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

اک سلسلہءِ نور و ضیا دیکھ رہا ہے

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


اک سلسلئہِ نور و ضیا دیکھ رہا ہے

جو روضئہِ شاہ دو سرا دیکھ رہا ہے


عشاق یہاں سانس بھی لیتے ہیں ادب سے

اس جذبہ اطاعت کو خدا دیکھ رہا ہے


محبوب خدا اس کی طرف دیکھ رہے ہیں

اک زائر دربار یہ کیا دیکھ رہا ہے


آنکھیں ہیں تقا ضائے عقیدت سے خمیدہ

دل گنبد خضرا کی فضا دیکھ رہا ہے


اس طرز نوازش پہ فدا نعمت دارین

ہر فرد کرم خود پہ سوا یکھ رہا ہے


وہ محرم جاں، قاسم الطاف الہی

رنگ طلب شاہ گدا دیکھ رہا ہے


کس پیار سے ملتے ہیں فقیر اہل مدینہ

انساں دل و دل مہر و وفا دیکھ رہا ہے

اللہ اللہ اے فلک تو دیکھ شان مصطفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اللہ اللہ اے فلک تو دیکھ شان مصطفی

چومتے ہیں سب ملائک آستان مصطفی


کیوں بشر عاجز نہ ہو وصف شہ لولاک میں

خود ہے جب خلائق عالم مدح خوان مصطفی


ہے مدینہ کو شرف بس گلشن فردوس پر

بس گیا خوشبوئے قرآں سے مکان مصطفی


افتخار اولیا ، تاج سر انبیاء

رونق باغ ارم روح روان مصطفی


روضئہ اقدس پہ ہے کیا نور ہر دم جلوہ گر

چومتی ہیں خلد سے حوریں مکان مصطفی


آیہ تطہیر <ref> إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ترجمہ: خدا تو یہی ارادہ کرتا ہے کہ ہر قسم کہ رجس کو تم اہلیبیت علیہ سلام سے دور رکھے اور تمہیں اس طرح پاک رکھے جیسے پاک رکھنے کا حق ہے

 </ref> کس کی شان میں نازل ہوئی

مرتبہ کس کا یہ ہے جز خاندان مصطفی


گرد پھرتی ہے نسیم خلد با شوق تمام

چومنے کو روضئہ عنبر فشان مصطفی


جب قدم پہنچا سر معراج اس سردار کا

بن گیا عرش بریں فرش مکان مصطفی


رونق بستان جنت سے سرور باغ ارم،

شافع روز جزا قربان شان مصطفی


باعث ایجاد عالم مالک ہر دو سرا

کاشف اسرار حق معجز بیان مصطفی


مخزن علم الہی مصدر لطف خدا،

مظہر اسرار خالق ہے زبان مصطفی


جب سوا نیزہ قریب آئے گا سر پر آفتاب

حشر میں سایہ فگن ہوگا نشان مصطفی


یا الہی ، جلد دیکھے روضئہ اقدس فقیر

چوم لے آنکھوں سے چل کر آستان مصطفی

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی


حواشی و حوالہ جات