اعظم چشتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:46، 14 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === نمونہ کلام === ا {{نعت 2}} اے خدائے جمال و زیبائی خوب ہے تیری عالم آرائی تو کہاں ہے کہاں نہیں ہے ت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

ا

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے خدائے جمال و زیبائی

خوب ہے تیری عالم آرائی


تو کہاں ہے کہاں نہیں ہے تو

محو حیرت ہے تاب گویائی


سب میں موجود اور سب سے جدا

کون سمجھے یہ راز تنہائی


پارہ پارہ قبائے استدلال

ریزہ ریزہ ہے دام جویائی


کیا نظر آئے ما سوا کا جہاں

دیکھ کر تیری شان یکتائی


یاس میں غم میں اور مشکل میں

تیری رحمت ہی سب کے کام آئی


اعظم اس نام سے ہے گلشن میں

زندگی، تازگی و رعنائی