"اس زمیں تک نہیں محدود ، وجود-مسعود ﷺ ۔ مسعودساگر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 2: سطر 2:




اس زمیں تک نہیں محدود ، وجود-مسعود
اس زمیں تک نہیں محدود ، وجودِمسعود


کُن سے پہلے بهی تها موجود،وجود-مسعودﷺ
کُن سے پہلے بهی تها موجود،وجودِمسعودﷺ




ہفت اقلیم نہیں نور - مجسم کا بدل
ہفت اقلیم نہیں نورِ مجسم کا بدل


ہے مرا گوہر-مقصود وجود-مسعود
ہے مرا گوہرِمقصود وجودِمسعود





نسخہ بمطابق 14:08، 18 مارچ 2018ء

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اس زمیں تک نہیں محدود ، وجودِمسعود ﷺ

کُن سے پہلے بهی تها موجود،وجودِمسعودﷺ


ہفت اقلیم نہیں نورِ مجسم کا بدل

ہے مرا گوہرِمقصود وجودِمسعود ﷺ


وہ تو پہنچا تها وہاں پر کہ جہاں ہوتی ہے

راہ جبریل کی مسدود،وجودِمسعود ﷺ


ورفعنا لک ذکرک،کرے تعریف خدا

ربِ کعبہ کا ہے محمود،وجودِ مسعود ﷺ


ان سے بڑھ کے کہیں رکهتا ہے پسینہ اس کا

مشک ، عنبر ،مہک ِ عود وجودِمسعود ﷺ


کہکشاں نقشِ کف ِپا کی بناتے ہوئے دهول

سدرہ سے آگے کرے بود ،وجودِ مسعود ﷺ


خاک کہتے ہیں جو اس کو انهی کے منہ میں خاک

غیر ممکن ہو وہ مفقود،وجودِمسعود ﷺ