"اختر شیرانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 33: سطر 33:


=== حواشی و حوالہ جات ===
=== حواشی و حوالہ جات ===
[[زمرہ: شعراء]]
[[زمرہ: غزل گو شعراء ]]

نسخہ بمطابق 20:24، 18 فروری 2017ء


اختر شیرانی ایک رومانوی شاعر تھے ۔ ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں کہ اختر شیرانی کے بارے مشہور ہے کہ اردو شاعری میں "سانیٹ " کو اختر شیرانی نے متعارف کرایا

نمونہ ءِ کلام

نعت رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


اگر اے نسیمِ سحر ترا! ہو گزر دیار ِحجاز میں

مری چشمِ تر کا سلام کہنا حضورِ بندہ نواز میں


تمہیں حدِ عقل نہ پاسکی فقط اتنا حال بتا سکی

کہ تم ایک جلوہء راز تھے جو نہاں ہے رنگِ مجاز میں


نہ جہاں میں راحتِ جاں ملی ، نہ متاعِ امن و اماں ملی

جو دوائے دردِ نہاں ملی ، تو ملی بہشتِ حجاز میں


عجب اک سُرور سا چھا گیا مری روح و دل میں سما گیا

ترا نام ناز سے آگیا مِرے لب پہ جب بھی نماز میں


کروں نذر نغمہء جاں فزا میں کہاں سے اخترِ بے نوا

کہ سوائے نالہء دل نہیں مرے دل کے غمزدہ ساز میں

حواشی و حوالہ جات