"احمد رضا خان بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 6: سطر 6:


=== حالات زندگی ===
=== حالات زندگی ===
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے،آپ کی نابغۂ روزگار شخصیت نے تنہا وہ کام انجام دئے جو ایک انجمن اور تحریک انجام نہيں دے سکتی۔آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی نشر واشاعت اور دفاع اہل سنت کے لئے وقف کردی تھی۔
ولادت مبارکہ:
آپ کی ولادت مبارکہ 10 شوال المکرم [[1272ھ]] م12 جون[[1856]] ء،بروز اتوار ، ہندوستان کےمشہور شہر بریلی کے محلہ”جسولی“میں ہوئی۔ آپ کے جدا مجد حضرت مولانا رضا علی خان رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کا نام”احمد رضا“رکھاجبکہ آپ کا پیدائشی نام "محمد"تھا،اور تاریخی نام " المختار "ہے- آپ کا لقب مبارک "اعلی حضرت"زبان زد خاص وعام ہے- آپ "رضا"بطور تخلص استعمال فرماتے تھے،آپ نے اپنےاسم گرامی کے ساتھ"عبد المصطفی "کا اضافہ بھی فرمایا،چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
خوف نہ رکھ رضا ذرا تو 'تو ہے عبد مصطفی
تیرے لئے امان ہے تیرے لئے امان ہے
آپ کے والد محترم کا اسم گرامی حضرت مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے جد امجد کا نام مبارک حضرت مولانارضا علی خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ تھا- یہ دونوں حضرات اپنے وقت کے جلیل القدر علماءِ کرام میں شمار کئے جاتے تھے۔
آپ کی تربیت ایک علمی گھرانہ میں ہوئی جس کے نتیجہ میں آپ نے صرف چار ، پانچ برس کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ ختم کرلیا تھا اور اپنی بے پنا ہ خداداد صلاحیتوں اور حیرت انگیز قوت حافظہ کی بناء پر صرف تیرہ سال اور دس ماہ کی عمر میں علم تفسیر، حدیث، فقہ و اصول فقہ، منطق و فلسفہ علم کلام اور مروجہ علوم دینیہ کی تکمیل کرلی۔آپ علم وفضل کے اتنے بلندترین مقام پر فائز تھے کہ عرب و عجم کے علماء کرام نے شاندارالفاظ میں آپ کو خراجِ تحسین پیش کیا اورعظیم الشان القاب سےنوازا۔


=== امام احمد رضا خان بریلوی کی شاعری ===
=== امام احمد رضا خان بریلوی کی شاعری ===

نسخہ بمطابق 13:40، 9 جنوری 2017ء

امام احمد رضا خان بریلوی نامور محدث، فقیہہ اور عالم با عمل تھے ۔ قدرت نے انہیں دوسری علمی و روحانی صفات کے ساتھ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی دولت بے بہا سے بھی نواز رکھا تھا ۔ یہی عشق رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم طبع موزوں کی بدولت صفت و ثنائے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نغمات میں ڈھلتا رہا ۔ آپ تمام اصناف سخن پر یک گونہ مہارت رکھتے تھے ۔ نعت کہتے ہوئے علوم شریعت میں اپنی دسترس کی وجہ سے جوش عشق و عقیدت کے با وجود بھی کمال کی احتیاط برتی ۔ آپ نے قرآن حکیم کو نعت گوئی کا منبع نہ صرف قرار دیا بلکہ اپنی شاعری میں اس کا عملی اظہار بھی کیا ۔


حالات زندگی

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے،آپ کی نابغۂ روزگار شخصیت نے تنہا وہ کام انجام دئے جو ایک انجمن اور تحریک انجام نہيں دے سکتی۔آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی نشر واشاعت اور دفاع اہل سنت کے لئے وقف کردی تھی۔ ولادت مبارکہ:

آپ کی ولادت مبارکہ 10 شوال المکرم 1272ھ م12 جون1856 ء،بروز اتوار ، ہندوستان کےمشہور شہر بریلی کے محلہ”جسولی“میں ہوئی۔ آپ کے جدا مجد حضرت مولانا رضا علی خان رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کا نام”احمد رضا“رکھاجبکہ آپ کا پیدائشی نام "محمد"تھا،اور تاریخی نام " المختار "ہے- آپ کا لقب مبارک "اعلی حضرت"زبان زد خاص وعام ہے- آپ "رضا"بطور تخلص استعمال فرماتے تھے،آپ نے اپنےاسم گرامی کے ساتھ"عبد المصطفی "کا اضافہ بھی فرمایا،چنانچہ آپ فرماتے ہیں:

خوف نہ رکھ رضا ذرا تو 'تو ہے عبد مصطفی

تیرے لئے امان ہے تیرے لئے امان ہے

آپ کے والد محترم کا اسم گرامی حضرت مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے جد امجد کا نام مبارک حضرت مولانارضا علی خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ تھا- یہ دونوں حضرات اپنے وقت کے جلیل القدر علماءِ کرام میں شمار کئے جاتے تھے۔

آپ کی تربیت ایک علمی گھرانہ میں ہوئی جس کے نتیجہ میں آپ نے صرف چار ، پانچ برس کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ ختم کرلیا تھا اور اپنی بے پنا ہ خداداد صلاحیتوں اور حیرت انگیز قوت حافظہ کی بناء پر صرف تیرہ سال اور دس ماہ کی عمر میں علم تفسیر، حدیث، فقہ و اصول فقہ، منطق و فلسفہ علم کلام اور مروجہ علوم دینیہ کی تکمیل کرلی۔آپ علم وفضل کے اتنے بلندترین مقام پر فائز تھے کہ عرب و عجم کے علماء کرام نے شاندارالفاظ میں آپ کو خراجِ تحسین پیش کیا اورعظیم الشان القاب سےنوازا۔

امام احمد رضا خان بریلوی کی شاعری

صنعات ِ شعر کا استعمال

علامہ عبدالستار ہمدانی مصروف نے امام احمد رضا خان بریلوی پر لکھی ہوئی کتاب فن شاعری حسان الہند میں حدائق بخشش کی دوسری بہت سی خوبیوں کے ساتھ اس میں استعمال کی ہوئی قریبا 31 صنعات ِ شعر کا ذکر کیا ہے ۔ ان میں ایسی بہت سی صنعتیں بھی ہیں جن کی مثال اردو کے استاد شعرا حتی کے مرزا غالب کی شاعری میں بھی نہیں ملتی ۔

صنعت تشبیہ

صنعت استعارہ

صنعت اقتباس

صنعت تضاد

صنعت تلمیح

صنعت تلمیع

صنعت حسن تعلیل

صنعت تجنیس

صنعت مراعات النظیر

صنعت مقابلہ

صنعت مستزاد

صنعت لف و نشر

صنعت نظمین

صنعت تشبب

صنعت مرصعہ

صنعت تنسیق الصفات

صنعت اتصال تربعی

صنعت مقلوب مستوی

صنعت مقلوب کل

صنعت ترجیع بند

صنعت عزل الشقین

صنعت ایہام

خط توام

صنعت اشتقاق

صنعت سیاق الاعداد

آپ کی شاعری پر مضامین

اہل فن کی آرا

کوثر نیازی

”بریلی شریف میں ایک شخص پیدا ہوا جو نعت گوئی کا امام تھا اور احمد رضا خاں جس کا نام تھا۔ ان سے ممکن ہے بعض پہلووٴں میں لوگوں کو اختلاف ہو۔ عقیدوں میں اختلاف ہو لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عشقِ رسول ان کی نعتوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔“

تصانیف

حدائق بخشش : امام احمد رضاں خان بریلوی کے نعتیہ دیوان حدائق بخشش پر ایک نیا صفحہ تشکیل دیا گیاہے

حدائق بخشش کی شرح

شرح حدائق بخشش از مولانا غلام حسن قادری

حوالہ جات