اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی ۔ خالد محمود خالد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:34، 24 اپريل 2017ء از 39.55.107.226 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : خالد محمود خالد ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== اب میری نگاہوں میں جچت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : خالد محمود خالد

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی

جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی


تم سا تو حسیں آنکھ نے دیکھا نہیں کوئی

یہ شان لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی


اے ظرف نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے

سرکار کا جلوہ ہے تماشہ نہیں کوئی


کہتی ہے یہی طور سے اب تک شب۔ معراج

دیدار کی طاقت ہو تو پردہ نہیں کوئی


ہوتا ہے جہاں ذکر محمد کے کرم کا

اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی


اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو

افلاک پہ تو گنبد خضرا نہیں کوئی


سرکار کی رحمت نے مگر خوب نوازا

یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

خالد محمود خالد