"اب بار گناہوں کا اٹھایا نہیں جاتا ۔ ذوالفقار علی دانش" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: اب بار گناہوں کا اٹھایا نہیں جاتا لللہ کرم ، دل کا تڑپنا نہیں جاتا سرکار کےدر سے جو گزرتا نہیں ج...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
شاعر: [[ذوالفقار علی دانش ]]
{{نعت 2}}
اب بار گناہوں کا اٹھایا نہیں جاتا   
اب بار گناہوں کا اٹھایا نہیں جاتا   



نسخہ بمطابق 21:30، 8 جولائی 2017ء


شاعر: ذوالفقار علی دانش

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اب بار گناہوں کا اٹھایا نہیں جاتا

لللہ کرم ، دل کا تڑپنا نہیں جاتا


سرکار کےدر سے جو گزرتا نہیں جاتا

اللہ کے دربار وہ رستہ نہیں جاتا


دربارِ محمد پہ بھرے جاتے ہیں دامن

اس در سے کبھی کوئی بھی ٹالا نہیں جاتا


کر ٹھیک عقیدہ جو تجھے چاہیے نعمت

کچھ قاسمِ نعمت سے چھپایا نہیں جاتا


کس کام کا وہ شعر ، غزل ، نظم ، رباعی

سرکار کی مدحت میں جو لکھّا نہیں جاتا


پھر آنے کو سرکار نہ گر بھیجتے خود ہی

واللہ وہاں سے کبھی لوٹا نہیں جاتا


کس جا پہ مدینے میں قدم اُن کے پڑے ہوں

رکھتا ہوں قدم پھونک کے ، رکھّا نہیں جاتا


میں نے بھی نہیں چھوڑنا سرکار کا دامن

جب تک کہ مجھے حشر میں بخشا نہیں جاتا


دانش ! یہ ہے اللہ کے محبوب کا دربار

اس در سے کبھی کوئی اٹھایا نہیں جاتا