آیہِ حسنِ بے مثال لاکھوں سلام آپ پر (سید مرغوب احمد اختؔر الحامدی)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:54، 27 جنوری 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: آیہِ حُسنِ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر سایہِ عینِ ذوالجلال ، لاکھوں سلام آپ پر اے مدنی مہِ کمال ،...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

آیہِ حُسنِ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

سایہِ عینِ ذوالجلال ، لاکھوں سلام آپ پر


اے مدنی مہِ کمال ، لاکھوں سلام آپ پر

مہرِ منیرِ لازوال ، لاکھوں سلام آپ پر


ماہِ جبینِ ضحیٰ مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

لوحِ صحیفہِ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر


حضرتِ مُطّلب کے لال ، لاکھوں سلام آپ پر

آمنہ بی کے نونہال ، لاکھوں سلام آپ پر


معنیِ آیہِ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر

شرحِ صفاتِ لایزال ، لاکھوں سلام آپ پر


حُسنِ ہمہ، ہمہ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر

چاند جبیں، بھنویں ہلال ، لاکھوں سلام آپ پر


نُور ہی نُور بال بال ، لاکھوں سلام آپ پر

حُسن ہی حُسن خدو خال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ کی ذات بیمثال ، لاکھوں سلام آپ پر

آپ کا دائرہ محال ، لاکھوں سلام آپ پر


رب ہے مُحِبِّ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

آپ حبیبِ خوش خصال ، لاکھوں سلام آپ پر


کتنا حَسین و تابناک صَلِّ علٰی ہے نامِ پاک

میمِ مبیں سے تا بہ دال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ خدا کے ہیں حبیب آپ خدا سے ہیں قریب

آپ کا مثل ہے محال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ ہیں میری کائنات آپ کا غم مری حیات

آپ کا ہجر ہے وصال ، لاکھوں سلام آپ پر


فرش سے تادنٰی گئے آن میں آپ آگئے

کتنی سبک ہے چال ڈھال ، لاکھوں سلام آپ پر


حاضرِ در ہے شاہِ دیں آپ کا اختؔرِ حزیں

کشتہِ غم شکستہ حال ، لاکھوں سلام آپ پر