"آیہِ حسنِ بے مثال لاکھوں سلام آپ پر (سید مرغوب احمد اختؔر الحامدی)" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: آیہِ حُسنِ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر سایہِ عینِ ذوالجلال ، لاکھوں سلام آپ پر اے مدنی مہِ کمال ،...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 1: سطر 1:
{{ بسم اللہ }}
شاعر: [[سید مرغوب احمد اختر الحامدی ]]
=== {{نعت}} ===


آیہِ حُسنِ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر
آیہِ حُسنِ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر
سطر 68: سطر 73:


کشتہِ غم شکستہ حال ، لاکھوں سلام آپ پر
کشتہِ غم شکستہ حال ، لاکھوں سلام آپ پر
=== مزید دیکھیے ===
[[حفیظ تائب ]] | [[ مظفر وارثی ]] | [[ اعظم چشتی ]] | [[ احمد ندیم قاسمی ]] | [[ محسن کاکوروی ]] | [[ مولانا حسن رضا بریلوی ]] | [[ مولانا الطاف حسین حالی ]] | [[ امیر مینائی ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 19:17، 8 مارچ 2017ء


شاعر: سید مرغوب احمد اختر الحامدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آیہِ حُسنِ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

سایہِ عینِ ذوالجلال ، لاکھوں سلام آپ پر


اے مدنی مہِ کمال ، لاکھوں سلام آپ پر

مہرِ منیرِ لازوال ، لاکھوں سلام آپ پر


ماہِ جبینِ ضحیٰ مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

لوحِ صحیفہِ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر


حضرتِ مُطّلب کے لال ، لاکھوں سلام آپ پر

آمنہ بی کے نونہال ، لاکھوں سلام آپ پر


معنیِ آیہِ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر

شرحِ صفاتِ لایزال ، لاکھوں سلام آپ پر


حُسنِ ہمہ، ہمہ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر

چاند جبیں، بھنویں ہلال ، لاکھوں سلام آپ پر


نُور ہی نُور بال بال ، لاکھوں سلام آپ پر

حُسن ہی حُسن خدو خال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ کی ذات بیمثال ، لاکھوں سلام آپ پر

آپ کا دائرہ محال ، لاکھوں سلام آپ پر


رب ہے مُحِبِّ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

آپ حبیبِ خوش خصال ، لاکھوں سلام آپ پر


کتنا حَسین و تابناک صَلِّ علٰی ہے نامِ پاک

میمِ مبیں سے تا بہ دال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ خدا کے ہیں حبیب آپ خدا سے ہیں قریب

آپ کا مثل ہے محال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ ہیں میری کائنات آپ کا غم مری حیات

آپ کا ہجر ہے وصال ، لاکھوں سلام آپ پر


فرش سے تادنٰی گئے آن میں آپ آگئے

کتنی سبک ہے چال ڈھال ، لاکھوں سلام آپ پر


حاضرِ در ہے شاہِ دیں آپ کا اختؔرِ حزیں

کشتہِ غم شکستہ حال ، لاکھوں سلام آپ پر

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حفیظ تائب | مظفر وارثی | اعظم چشتی | احمد ندیم قاسمی | محسن کاکوروی | مولانا حسن رضا بریلوی | مولانا الطاف حسین حالی | امیر مینائی