آپ ﷺ خدا کا نور ہیں عالم کے سردار (فراز ؔ حامدی)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:07، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: ڈاکٹر فراز ؔ حامدی( جے پور) ﷺ دوہا نعت ( ۱۳۔ ۱۱۔۲۴ ماتراؤں) آپ ﷺ خدا کا نور...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: ڈاکٹر فراز ؔ حامدی( جے پور)

دوہا نعت

( ۱۳۔ ۱۱۔۲۴ ماتراؤں)


آپ ﷺ خدا کا نور ہیں عالم کے سردار

ٖ مجھ پر بھی کیجئے کرم خادم ہوں سرکار

آپ ﷺ کی آمد جب ہوئی دنیا میں سرکار

معبودوں کے سر جھکے ٹوٹ گئے زنّار

طوفاں سے ٹکرا گیا کرکے بسم اللہ

اُمّت میں تھا آپ ﷺ کی ہو گیا بیڑا پار

تیز ہوا میں ہاتھ سے چھوٹ گئی پتوار

ایک سہارا آپ ﷺ کا کر دو بیڑا پار

شر مندہ ہو جائے گی اندھیاروں کی بھیڑ

سیرت کی تنویر سے بھر دیجے افکار

ابو بکر فاروق ہوں یا کہ علی عثمان

کُندن جیسا کر دیا آپ نے ہر کردار

قدم قدم پر دھوپ ہے تھکے تھکے ہیں پاؤں

کاش ہو سر پر آپ کی ﷺ کملی سایہ دار

جب میں کوثر کی طرف پیا سا مارا جاؤں

ایک نظر ہو جائے بس شفقت کی سرکار

وِرد د رودِ پاک کا جب بھی کیا فراز ؔ

خوشبو کے احساس سے ذہن ہوا بیدار

"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی