"آو کہ ذکر حسن شہ بحر و بر کریں ۔ مظہر الدین مظہر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مظہر الدین مظہر ==== {{نعت}} ==== آو کہ ذکر حسن شہ بحر و بر کریں جلوے بکھیر دیں شب غم...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 09:24، 1 اگست 2017ء


شاعر: مظہر الدین مظہر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آو کہ ذکر حسن شہ بحر و بر کریں

جلوے بکھیر دیں شب غم کی سحر کریں


جو حسن میرے پیش نظر ہے اگر اسے

جلوے بھی دیکھ لیں تو طواف نظر کریں


وہ چاہیں تو صدف کو در بے بہا ملے

وہ چاہیں تو خزف کو حریف گہر کریں


فرمائیں تو طلو ع ہو مغرب سے آفتاب

چاہیں تو اک اشارے سے شق قمر کریں


راہ نبی میں غیر پہ تکیہ حرام ہے

اے عشق آ کہ بے سر و ساماں سفر کریں


کو نین وجد میں ہوں جنوں نغمہ بار ہو

یعنی جہانِ ہوش کو زیر و زبر کریں


آنسو قبول ہوں در خیر الا نامﷺ پر

نالے طواف روضہ خیر البشر ﷺ کریں


شعر و ادب بھی آہ و فغاں بھی ہے ان کا فیض

پیشِ حضورﷺ اپنی متاع ہنر کریں


اب کے جو قصد طیبہ کریں رہر وان شوق

مظہر کو بھی ضرور شریک سفر کریں