"آنکھوں کو جستجو ہے تو طیبہ نگر کی ہے ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{ بسم اللہ }} شاعر : حفیظ تائب === {{نعت }} === آنکھوں کو جسجتو ہے تو طیبہ نگر کی ہے دل کو جو آرزو ہے ت...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 37: سطر 37:
=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


[[ حفیظ تائب ]]
[[ حفیظ تائب ]] | [[ حفیظ تائب کی شاعری ]]

نسخہ بمطابق 22:13، 19 فروری 2017ء


شاعر : حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آنکھوں کو جسجتو ہے تو طیبہ نگر کی ہے

دل کو جو آرزو ہے تو خیرالبشرﷺ کی ہے


پالی ہے میں نے دین محمدﷺ کی سیدھی راہ

الیاس کی تلاش نہ حاجت خضر کی ہے


سرکارﷺ کی نظر ہے سبھی کچھ مرے لیے

مجھ کو طلب نہ جاہ کی ناسیم و زر کی ہے


جلوے بسے ہیں آنکھ میں ماہ حجاز کے

اب کیا مری نگاہ میں تابش قمر کی ہے


یا ذکر ہے مروت و خلق حضورﷺ کا

یابات بوے گل کی نسیم سحر کی ہے


آقا کی چشم لطف و عنائت سے پوچھئے

تائب جو منزلت مری اس چشم تر کی ہے

مزید دیکھیے

حفیظ تائب | حفیظ تائب کی شاعری