"آنکھوں کا چین دل کا سہارا ہے یا نبی ۔ فوزیہ شیخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 7: سطر 7:
آنکھوں کا چین دل کا سہارا  ھے  "یا نبی ؐ  
آنکھوں کا چین دل کا سہارا  ھے  "یا نبی ؐ  


ہر لا علاج  مرض میں چارہ ھے  "یانبی"
ہر لا علاج  مرض میں چارہ ھے  "یانبی"





حالیہ نسخہ بمطابق 19:48، 17 ستمبر 2017ء


شاعرہ: فوزیہ شیخ

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آنکھوں کا چین دل کا سہارا ھے "یا نبی ؐ

ہر لا علاج مرض میں چارہ ھے "یانبی"


دل کو سکون آیا مقدر سنور گیا

جب بھی مصیبتوں میں پکارا ھے "یا نبی"


وہ نور بن کے آئے ہیں درظلمت ِ لحد

طوفانِ ِحشر میں بھی کنارہ ھے "یا نبی ؐ "


دامن میں میرے صرف اک عشق ِ رسول ھے

ورنہ تو زندگی یہ خسارہ ھے "یا نبی ؐ


روضے کی جالیو ں پہ ہے قربان زندگی

قدموں میں تیرے موت گوارا ھے "یا نبی ؐ


پڑھ کے درودچومتی گنبد کو یہ ھوائیں

جنت سے بھی حسیں یہ نظارہ ھے "یا نبی "

یہ رب کی رحمتوں کا ھے ہم پر نزول جو

محبوب ہم پہ اپنا اتارا ھے "یا نبی"