آنکھوں میں میرے دِل میں مدینے کی فضا ہے (ظفر ؔ اقبال فتح پوری)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:39، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: ظفر ؔ اقبال فتح پوری (یوپی ) ﷺ آنکھوں میں میرے دِل میں مدینے کی فضا ہے جس شہر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: ظفر ؔ اقبال فتح پوری (یوپی )


آنکھوں میں میرے دِل میں مدینے کی فضا ہے

جس شہر کو دیکھا نہیں وہ دل میں بسا ہے

جو روح کو سرشار کئے رہتی ہے ہر دم

جنّت سے نہیں کم وہ مدینے کی ہوا ہے

جس نام کی خوشبو سے معطر ہے دوعالم

وہ نام مرے دِل کے نگینے میں لکھا ہے

اللہ اُسے بخشے گا جنّت کی فضائیں

اخلاص سے جس شخص نے بھی سجدہ کیا ہے

اللہ کی نظروں میں پسندیدہ ہے وہ کام

والّیل کی ساعت میں جو مصروفِ دعأ ہے

ہیں جس سے خفا آپ وہ ہے راندہ ٔ درگاہ

راضی ہیں نبی جس سے بس اُس کا خدا ہے

جو اخلاص سے پڑھتا ہے ظفرؔ کلمۂ طیب

قسمت میں اسی شخص کے رحمت کی گھٹا ہے


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659