آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی ۔ عابد نظامی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:48، 11 جولائی 2017ء از 103.255.4.46 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عابد نظامی ==== {{نعت}} ==== آمد ہے کس پیمبر ﷺ عالی مقام کی آنے لگیں صدائیں درود و س...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عابد نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آمد ہے کس پیمبر ﷺ عالی مقام کی

آنے لگیں صدائیں درود و سلام کی


ہر چیز ان کے واسطے تخلیق کی گئی

کیا شان ہے رسول علیہ السلام کی


جس نے نبیو کی یاد کو دل میں بسا لیا

اللہ نے اس پہ آتش دوزخ حرام کی


اللہ جانتا ہے محمدﷺ کا مرتبہ

انسان کو خبر کہاں ان کے مقام کی


سرکار اب مجھے بھی مدینے بلائے

یہ عرض اب قبول ہو اپنے غلام کی


سرکار کی نظر سع بنے فخر کائنات

کیا شان پوچھتے ہو صحابہ کرام ﷺ کی


عابد ہو بعد موت کے خاک رہ حجاز

واللہ اسے نمود کی خواہش نہ نام کی