"آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی ۔ عابد نظامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عابد نظامی ==== {{نعت}} ==== آمد ہے کس پیمبر ﷺ عالی مقام کی آنے لگیں صدائیں درود و س...)
 
 
سطر 16: سطر 16:




جس نے نبیو کی یاد کو دل میں بسا لیا
جس نے نبی کی یاد کو دل میں بسا لیا


اللہ نے اس پہ آتش دوزخ حرام کی
اللہ نے اس پہ آتش دوزخ حرام کی

حالیہ نسخہ بمطابق 14:06، 22 نومبر 2017ء


شاعر: عابد نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آمد ہے کس پیمبر ﷺ عالی مقام کی

آنے لگیں صدائیں درود و سلام کی


ہر چیز ان کے واسطے تخلیق کی گئی

کیا شان ہے رسول علیہ السلام کی


جس نے نبی کی یاد کو دل میں بسا لیا

اللہ نے اس پہ آتش دوزخ حرام کی


اللہ جانتا ہے محمدﷺ کا مرتبہ

انسان کو خبر کہاں ان کے مقام کی


سرکار اب مجھے بھی مدینے بلائے

یہ عرض اب قبول ہو اپنے غلام کی


سرکار کی نظر سع بنے فخر کائنات

کیا شان پوچھتے ہو صحابہ کرام ﷺ کی


عابد ہو بعد موت کے خاک رہ حجاز

واللہ اسے نمود کی خواہش نہ نام کی