آقاؐ تری رحمت کی گھٹا سب کے لیے ہے - زینب سروری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:40، 16 نومبر 2019ء از 83.110.249.192 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === آقا تری رحمت کی گھٹا سب کے لئے ہے یہ فیض یہ بخشش یہ عطا سب کے ل...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

آقا تری رحمت کی گھٹا سب کے لئے ہے یہ فیض یہ بخشش یہ عطا سب کے لئے ہے


ہیں ارض سما نور سے سرکار کے روشن اس نیّرِ تاباں کی ضیا سب کے لئے ہے


بےخوف چلیں گے تری رحمت کے سہارے بازار شفاعت کا کھلا سب کے لئے ہے


منظر ترے روضے کا دل آویز بہت ہے انوار سے لبریز فضا سب کے لئے ہے


یزداں نے بنایا ہے تجھے رحمتِ عالمﷺ اک تیرا نگر دارِ بقا سب کے لئے ہے


مخمورفضا میں جوصبا گھول رہی ہے گیسو کی مہک تیری شہا سب کے لئے ہے


بس ایک نظر ہے ترے بیمار کو کافی اے کنزِ کرم دستِ دعا سب کے لئے ہے


موقوف نہیں مومن و کافر پہ ذرا بھی سرور تری چاہت کا صلہ سب کے لئے ہے


خوش بخت ہی آتےہیں زیارت کو ترے در دربار فضیلت کا کھلا سب کے لئے ہے


دہلیز پہ بیٹھی ہوئی زینب کو خبر ہے زاہد ہو کہ عاصی ہو دعا سب کے لئے ہے