آئے رسول پاک تو منظر بدل گیا ۔ شاکر کنڈان

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:19، 18 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: شاکر کنڈان ==== {{نعت}} ==== آئے رسولِ پاک تو منظر بدل گیا اس کائناتِ عشق کا محور بد...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شاکر کنڈان

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آئے رسولِ پاک تو منظر بدل گیا

اس کائناتِ عشق کا محور بدل گیا


ہے دانشِ حیات کو حیرت اس امر پر

کیسے گرے ہوؤں کا مقدّر بدل گیا


یہ معجزہ ہے آپ کی سیرت کا سربسر

کسریٰ خیال ہوگیا، قیصر بدل گیا


مژدہ تھا یہ بھی آپ کی آمد کا دہر کو

ماننِد گِل، دہکتا ہر اخگر بدل گیا


شاکر خیال وفکر ونظر، جذب واشتیاق

آکاشِ دل کا حتیٰ کہ خاور بدل گیا