آئیے عرش کے زینے کی طرف چلتے ہیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:55، 13 جولائی 2022ء از 49.32.244.220 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: معین شاداب بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === آئیے عرش کے زینے کی طرف چلتے ہیں ر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: معین شاداب

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آئیے عرش کے زینے کی طرف چلتے ہیں

رب سے ملنا ہے مدینے کی طرف چلتے ہیں


زخم ہاتھوں سے کھانا انھیں مہکا دینا

زیست کے ایسے قرینے کی طرف چلتے ہیں


نعرۂ صلی علی پڑھ کے پڑھ کے پلٹ دو ان کو

یہ جو طوفان سفینے کی طرف چلتے ہیں


اپنے کردار کی آرائش و زینت کے لئے

ان کی سیرت کے نگینے کی طرف چلتے ہیں


کس طرف چل دیے منزل نہ ادھر ہے نہ ادھر

لوٹیے مکہ مدینے کی طرف چلتے ہیں