روئے بدر الدجیٰ دیکھتے رہ گئے ۔ سکندر لکھنوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : سکندر لکھنوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

روئے بدر الدجیٰ دیکھتے رہ گئے

چہرہ والضحٰے دیکھتے رہ گئے


حسن خیر الوری میں خدا کی قسم

ہم جمالِ خدا دیکھتے رہ گئے


ہم گناہگار پہنچے درِ پاک پر

زاھد دپارسا دیکھتے رہ گئے


جالیوں کے قریں بیٹھ کر وجد میں

نورِ حق کی ضیا دیکھتے رہ گئے


جو سکندر ہوا ان کے دربار سے

وہ کرم وہ عطا دیکھتے رہ گئے


نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

مزید دیکھیے

سکندر لکھنوی