تو جو اللہ کا محبوب ہوا ، خوب ہوا ۔ داغ دہلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:00، 21 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: داغ دہلوی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== تو جو اللہ کا محبوب ہوا ، خوب ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: داغ دہلوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

تو جو اللہ کا محبوب ہوا ، خوب ہوا

یا نبیﷺ خوب ہوا ، خوب ہوا ، خوب ہوا


حشر میں امت عاصی کا ٹھکانا ہی نہ تھا

بخشوانا تجھے مرغوب ہوا ، خوب ہوا


حسن یوسف میں ترا نور تھا، اے نور خداﷺ

چارہ دیدہ یعقوب ہوا، خوب ہوا


فخر آدم کو نہ ہوتا، جو فرشتہ ہوتا

بنی آدم سے جو منسوب ہوا ، خوب ہوا


داغ ہے روز قیامت، مری شرم اس کے ہاتھ

میں گناہوں سے جو محجوب ہوا ، خوب ہوا