دل آپ پر تصدق جاں آپ پر سے صدقے ۔ امیر مینائی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:02، 20 جون 2017ء از 39.55.22.243 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== دل آپ پر تصدق جاں آپ پر سے صدقے آنکھوں سے سر ہے ق...)
نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
دل آپ پر تصدق جاں آپ پر سے صدقے
آنکھوں سے سر ہے قرباں آنکھیں ہیں سر سے صدقے
کہتے ہیں گرد عارض باہم یہ دونوں گیسو
میں ہوں ادھر سے صدقے تو بھی ادھر سے صدقے
کہتا ہے مہر و مہ سے رخ دیکھ کر نبی کا
تو شام سے ہے قرباں میں ہوں سحر سے صدقے
ناف زمیں ہے شہ کا مانند کعبہ روضہ
شرقی ادھر سے قرباں غربی ادھر سے صدقے
بولے ملک جو آدم نازاں ہوئے ولا پر
تم آج ہو فدائی ہم پیشتر سے صدقے
جو مال امیر کا ہے مالک ہیں آپ اس کے
دل آپﷺ پر سے صدقے جاں آپﷺ پر سے صدقے