یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو ۔ محمد علی ظہوری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:56، 8 جون 2017ء از 39.55.187.25 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو پڑھ کر نبی کی نعت...)
نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو
پڑھ کر نبی کی نعت لحد میں اتار دو
دیکھا ابھی ابھی ہے نظر نے جمال یار
اے موت مجھ کو تھوڑی سی مہلت ادھار دو
سنتے ہیں جانکنی کا ہے لمحہ بہت کھٹن
لے کر نبی کا نام یہ لمحہ گزار دو
گر جیتنا ہے عشق میں لازم یہ شرط ہے
کھیلو اگر یہ بازی تو ہر چیز ہار دو۔
یہ جان بھی ظہوری نبی کے طفیل ہے
اس جان کو حضور کا صدقہ اتاردو