رحمت برس رہی ہے محمد کے شہر میں ۔ ریاض الدین سہروردی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:33، 25 اپريل 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : ریاض الدین سہروردی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== رحمت برس رہی ہے محم...)
شاعر : ریاض الدین سہروردی
نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
رحمت برس رہی ہے محمد کے شہر میں
ہر شے میں تازگی ہے محمد کے شہر میں
ہر ایک بھر رہا ہے یہاں دامن مراد
مخلوق آ رہی ہے محمد کے شہر میں
دولت سکوں کی ہر جگہ ہم ڈھونڈتے رہے
آخر یہ مل گئی ہے محمد کے شہر میں
ہر سمت آ رہی ہیں صدائیں درود کی
اک دھوم سی مچی ہے محمد کے شہر میں
ایسا لگا کے سامنے خود آ گئے حضور
اک نعت جب پرہی ہے محمد کے شہر میں
روشن ہیں جس کے نور سے دونوں جہاں ریاض
ایسی شمع جلی ہے محمد کے شہر میں