ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے۔ مظفر وارثی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:53، 27 مارچ 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: مظفر وارثی ===حمدِ باری تعالٰی === ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے زمانہ ہم جس...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: مظفر وارثی

حمدِ باری تعالٰی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے

زمانہ ہم جسے کہتے ہیں نام تیرا ہے


درائے اول و آخر ہے تو مرے مولٰی

نہ ابتدا نہ کوئی اختتام تیرا ہے


تری ثنا میں ہے مصروف بےزبانی بھی

سکوتِ وقت کے لب پہ کلام تیرا ہے


شعور نے سفرِ لاشعور کر دیکھا

تمام لفظ ہیں اسکے ’دوام‘ تیرا ہے


تمام عمر کٹے اِک طویل سجدے میں

اِس اختصار کی بخشش بھی کام تیرا ہے


بہت قریب ہے فطرت سے روحِ انسانی

ہر اِک نظام سے بڑھ کر نظام تیرا ہے


وہ خود کو جان گیا جس نے تجھ کو پہچانا

وہ محترم ہے جسے احترام تیراہے


ہر ایک سانس سے آواز آرہی ہے تری

مرا دھڑکتا ہُوا دل، پیام تیرا ہے


کہاں بیانِ مُظؔفّر کہاں بڑائی تری

جو تھا جو اب ہے جو ہوگا، تمام تیرا ہے


مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرامت علی شہید | احمد رضا خان بریلوی | محسن کاکوروی | مولانا حسن رضا خان | امیر مینائی | حفیظ تائب | حفیظ تائب | مظفر وارثی


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف:ابو المیزاب اویس