ظلمتوں کا جس نے ہے طوفان ٹالا دہْر میں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:28، 23 جنوری 2024ء از 223.123.4.253 (تبادلۂ خیال) («==={{نعت}}=== ظلمتوں کا جس نے ہے طوفان ٹالا دہْر میں آ گیا ہے وہ پیمبر کملی والا دہْر میں ہیں محمد نور ِِ یزداں کا حوالہ دہر میں کالی کملی کی ضیا سے ہے اجالا دہْر میں دانت موتی چاند چہرا اور جبیں روشن تری ایسا آنکھوں نے نہ دیکھا حسن والا دہْر می...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ظلمتوں کا جس نے ہے طوفان ٹالا دہْر میں


آ گیا ہے وہ پیمبر کملی والا دہْر میں


ہیں محمد نور ِِ یزداں کا حوالہ دہر میں


کالی کملی کی ضیا سے ہے اجالا دہْر میں


دانت موتی چاند چہرا اور جبیں روشن تری


ایسا آنکھوں نے نہ دیکھا حسن والا دہْر میں


مرحبا صد مرحبا یا مصطفیٰ یا مجتبٰی 


آپ سے اسلام کا ہے بول بالا دہر میں


سب کے سب اصنام کعبے سے ہٹائے آپ نے


زور جیسا کفر کا تھا توڑ ڈالا دہر میں


خود خدا نے آپ کو معراج پر مدعو کیا


آپ کا رتبہ نبی جی ہے نرالا دہر میں


آپ کا انعام ہے یہ خامہ فرسا ہے عمر


بے نوا دریوزہ گر کو خوب پالا دہر میں