مناجات ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:52، 22 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==== مناجات ==== اے خدا! میری دعا ہے کہ میں جب تجھ کوپکاروں تومری رات کے ماتھے پہ ترے نام کاسورج دہک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

مناجات

اے خدا!

میری دعا ہے

کہ میں جب تجھ کوپکاروں

تومری رات کے ماتھے پہ

ترے نام کاسورج

دہکے

اے خدا!

میری دعاہے

کہ گجر دم کی پراسرار فضاؤں میں مہکے!

ترا نطق

کسی شاخِ برہنہ پہ اترتی ہوئی چڑیا کی طرح

میرے دل میں

کسی بے نام سے احساسِ مسرت سے

مسلسل

چہکے!

اے خدا!

میری دعاہے

کہ کسی صبح جب آنکھیں کھولوں

میری سانسوں میں

ترے قرب کا گلشن

اے خدا!

میری دعاہے

کہ توافلاک سے اک بار اتر کر

مرے صحراؤں پر

اوس میں بھیگے ہوئے سبزۂ نور سۃ کی مانند

مری حدِّ نظر تک

مہکے!

(احمد ندیم قاسمی)

’’شورِ ازل ‘‘

کسی گزرے زمانے میں

پھیلتی ،گھٹتی کبھی بڑھتی

کہ جس کی مدت ہستی کااندازہ

کہیں اک لمحۂ موجود کے پہلو میں آٹھری

بہت آساں نہیں ہے

عجب شورش عجب آواز تھی

نہایت بے کراں پہنائیوں میں

اک شور تھا

سانس لیتی ہرتوانائی

شورازل پیداسے شاید ملتا جلتا

بہت مبہم سی ساعت میں

جس نے موجودات کو

تصادم خیز رفتاری سے

درہم کیابرہم کیا

پیہم رقص کرنے کااشاریہ پاگئی

سب ضابطوں کو فسق کرڈالا

اور پھر

مگراس عالم شورش میں

میان رقص باہم

ساری انتہاؤں کے تصادم میں

ملنے والی شکتیوں نے

فقط وہ تھا

سم پہ وہ گھنگر وبجائے

جوحیرت سے مبرا

جس سے اک جھنکار گونجی

شورش ساعت سے بے پروا

گونج

بہت خوش کام وآسودہ

لمحوں کی مگر صدیوں پہ پھیلی

سکوں آثار ویسا ہی

کائناتوں کو بناتی

کہ جیسا تھا۔خدا تھا

زندگانی کے عجب امکان لاتی

(پیرزادہ قاسم ۔کراچی)


مناجات

میرے مولا، میرے داتا

دل میرا آئینہ کردے

روشن میراسینہ کردے

خوابوں کامِرے رنگ بدل دے

رستے اور فرسنگ بدل دے

جینے کامرے ڈھنگ بدل دے

ظرف کومیرے دے گہرائی

آئے نہ لب پر حرف شِکایت

رنج میں بھی دل پائے راحت

جان سکوں ہرشے کی حقیقت

ایسا دیکھنے والا کردے

ادنی ہُوں مُجھے اعلیٰ کردے

اپنی نظرمیں مجھ کو گھٹا دے

دیکھنے والوں کی نظروں میں

مولا میرے دل کو بنادے

اپنے در کا ایک قلندر

موج کومیری کردے سمندر

عِشقِ نبیؐ کے نور سے یارب

روح مری تابندہ کردے

مُجھ میں مُجھ کو زندہ کردے

قدروقیمت میری بڑھا دے

(سید شوکت۔کراچی)

مزید دیکھیے

نعت رنگ | کاروان ِ نعت | فروغ نعت

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25