دم زندگی بخش عیسی کو بخشا دلو رام کوثری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:29، 5 مارچ 2017ء از 31.219.111.23 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: دم زندگی بخش عیسی کو بخشا تو موسی کو خوش لن ترانی میں رکھا محمد کو بھیجا جو آخر خدا نے انہیں رتبہءلا...)
دم زندگی بخش عیسی کو بخشا تو موسی کو خوش لن ترانی میں رکھا محمد کو بھیجا جو آخر خدا نے انہیں رتبہءلامکانی میں رکھا مرے منہ سے منظور تھی نعت حضرت مجھے فرد رطب اللسانی میں رکھا
زرا نقشہءنعت کا کر نظارا ہے کیا نقش بہزاد و مانی میں رکھا بہار ریاض ثنائے نبی نے دہن کو مرے گل فشانی میں رکھا
نبی کے ہوئے نعت گو دو برابر کہ دونوں کو اک مدح خوانی میں رکھا ہے حسان پہلا تو میں دوسرا ہوں نہیں فرق اول میں ثانی میں رکھا خدا نے اسے سونپی محفل عرب کی مجھے بزم ہندوستانی میں رکھا اسے سیر دکھلائی دشت بیاں کی مجھے غرق بحر معانی میں رکھا میں کوثر سے پنجاب میں آیا یارو مجھے حق نے پانی ہی پانی میں رکھا لکھیں کوثری عمر بھر ہم نے نعتیں نہ کچھ اور غم زندگانی میں رکھا