مری زبان سے ذکر رسول ہونے لگا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:50، 18 جولائی 2022ء از 202.177.245.218 (تبادلۂ خیال)
شاعر: شکیل اعظمی
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مری زبان سے ذکر _ رسول ہونے لگا
تو کیا میں اپنے خدا کو قبول ہونے لگا
خدا کی حمد محمد کی نعت کہتے ہوئے
لکھا کچھ اور توکار _ فضول ہونے لگا
خدا نے اپنے لئے چن لیا محمد کو
پھر اس کے بعد وحی کا نزول ہونے لگا
نبی کے نقش _قدم پر سفر میں نکلا تھا
ہوا چلی تو میں رستے کی دھول ہونے لگا
ملال ہوتا ہے اب سنتوں کے چھٹنے پر
ثواب _ نعت ابھی سے وصول ہونے لگا