جب کاسئہ یقیں در عالی پہ رکھ دیا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر :اسیر برہانپوری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جب کاسئہ یقیں در عالی پہ رکھ دیا

رحمت نے دست دست سوالی پہ رکھ دیا


صدقہ رخ رسول کا بانٹا خدا نے جب

تھوڑا سا حسن چاند کی تھالی پہ رکھ دیا


لذت در رسول کے روضے کی کیا کہوں

لب جیسے میں نے پھولوں کی ڈالی پہ رکھ دیا


مجھ کو بٹھایا ساحل رحمت کی ناؤ پہ

بار گناہ ڈوبنے والی پہ رکھ دیا