نظر نواز جو رنگت ہر ایک پھول کی ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: انجم بارہ بنکوی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نظر نواز جو رنگت ہر ایک پھول کی ہے

یہ اور کچھ نہیں بخشش مرے رسول کی ہے


کوئی مرض ہو شفا طے ہے لاؤ طیبہ سے

صفت یہ کتنی نرالی وہاں کی دھول کی ہے


نبی کے عشق سے آتی ہے زندگی میں بہار

بغیر عشق نبی زندگی فضول کی ہے


ہوا ہو ، مٹی ہو، پانی ہو، کچھ ہو بعد خدا

ہر ایک شہ پہ حکومت مرے رسول کی ہے


ہمارا دعویٰ ہے جنت پہ اسلئے مضبوط

ہمیں پتہ ہے کہ یہ ملکیت بتول کی ہے


کتاب رب دو عالم پڑھا کرو انجم

یہی کتاب تو حکمت کی ہے اصول کی ہے