جلاتے رہئیے سدا مدحت نبی کا چراغ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:02، 3 جولائی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏{{نعت}})
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر :عالم نظامی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ

نہ جانے کب کہاں بجھ جائے زندگی کا چراغ


اندھیرے قبر کے پل بھر میں ہو گئے رخصت

میں لیکے اترا جو عشق محمدی کا چراغ


فضائے دل ہے معطر تمہاری یادوں سے

تمہارے ذکر سے روشن ہے زندگی کا چراغ


ثنا حضور کی ہوتی نہیں بغیر اس کے

دیار دل میں جلا پہلے عاشقی کا چراغ


تمہاری ذات نے ہم کو وفا کا درس دیا

جلایا آپ نے ہر سمت آگہی کا چراغ


کرم یہ ان کی نگاہ کرم کا ہے عالم

ہوا کے سامنے جلتا نہیں کسی کا چراغ