ناعت ِ فرخندہ بخش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 23:23، 1 ستمبر 2021ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} ناعت ِ فرخندہ بخت"دلاور علی آزر پر لکھے گئے مضامین کا انتخاب ہے ۔2021 میں شائع ہونے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


ناعت ِ فرخندہ بخت"دلاور علی آزر پر لکھے گئے مضامین کا انتخاب ہے ۔2021 میں شائع ہونے والی اس کتاب کے مرتب علی صابر رضوی ہیں۔ علی صابر رضوی کا کڑا معیار اور دلاور علی آزر کا ہنر ہمارے سامنے ہے ۔ اس حسین امتزاج نے ایک خوبصورت کتاب کو وجود دیا ہے ۔ اس کتاب میں چالیس سے زائد اہم مضامین ہیں ۔ اس پر میری علی صابر رضوی سے بات بھی ہوئی تھی اور انہوں نے چند مضامین کے سوا ترجیحا نوجوانوں [ جنہوں نے نعتیہ کتب پر کم لکھا ہو ] کے مضامین شامل کیے ہیں ۔ یہ لکھنے والے ہر شے کو روایتی کسوٹیوں پر پرکھنے کے بجائے اپنا معیار اپناتے ہیں ۔ اس اعتبار سے یہ کتاب بہت اہم ہے ۔ مجھے اس کتاب کے سرورق نے بھی متاثر کیا ۔