تیری جالیوں کے نیچے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 00:35، 14 نومبر 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ملف:Naat Kainaat Muhammad Ali Zahoori Kasuri.jpg {{بسم اللہ }} زمرہ : خاص نعتیں {| style="background-color:#ffffff; margin-left: 10px;" | {| class...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Muhammad Ali Zahoori Kasuri.jpg

مرکزی صفحہ
اردو نعتیں
پنجابی نعتیں

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے جسے دیکھنی ہو جنت وہ مدینہ دیکھ آئے

نہ یہ بات شان سے ہے نہ یہ بات مال و زر کی وہی جاتا ہے مدینے آقا ﷺجسے بلائیں

کیسے وہاں کے دن ہیں کیسی وہاں کی راتیں انہیں پوچھ لو نبیﷺ کا جو مدینہ دیکھ آئے

جو مدینے لمحے گزرے جو مدینے دن گزارے وہی لمحے زندگی ہیں وہی میرے کام آئے

طیبہ کو جانے والے تجھے دیتی ہوں دعائیں در مصطفی ﷺپے جا کے تو جہاں کو بھول جائے

روضے کے سامنے میں یہ دعائیں مانگتی تھی میری جاں نکل تو جائے یہ سما بدل نہ جائے

لو چلی ہوں میں لحد میں میرے مصطفی ﷺسے کہ دو کہ ہوا تیری گلی کی مجھے چھوڑنے کو آئے

وہی غم گسار میرا وہ ظہوریؔ یار میرا میری قبر پر جو آئے نعت نبیﷺ سنائے


مزید دیکھیے

محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | اعظم چشتی | قاری زبید رسول | منظور الکونین | خورشید احمد | مظفر وارثی | وحید ظفر قاسمی | ام حببیہ