محمد علی جوہر
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:25، 19 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====تنہائی کے سب دن ہیں ، تنہائی کی سب راتیں==== تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائی کی سب راتی...)
نمونہ کلام
تنہائی کے سب دن ہیں ، تنہائی کی سب راتیں
تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائی کی سب راتیں
اب ہونے لگیں ان سے ، خلوت میں ملاقاتیں
ہر لحظہ تشفی ہے، ہر آن تسلی ہے
ہر وقت ہے جوئِی ، ہر دم ہیں مدا راتیں
کوثر کے تقاضے ہیں، تسنیم کے وعدے ہیں
ہر روز یہی چرچے ، ہر روز یہی باتیں
معراج کی سی حاصل ، سجدوں میں ہے کیفیت
اک فاسق و فاجر ہیں، اور ایسی کراماتیں؟
بے مایہ سہی لیکن، شاید وہ بلا بھیجیں
بھیجی ہیں در ودوں کی کچھ ہم نے بھی سوغاتیں